ڈسکہ کے سول ہسپتال میں او ٹی اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا

93

ڈسکہ: سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا جس کے بعد متعلقہ حکام نے 6 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

 

واقعہ سے متعلق متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو میں او ٹی اسسٹنٹ کو خاتون کا آپریشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ ہسپتال کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر او ٹی اے عاصم اور تین نرس اسٹاف کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سی ای اوی ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ شیٹ ڈال کر ڈھانپے بغیر مریضہ کے آپریشن کی اجازت نہیں ہوتی وہ اس معاملے کی انکواٸری کرائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک پر شہریوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.