پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

2

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

 

ہدف کے تعاقب میں 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے پشاور زلمی کو 21 گیندوں پر 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر نوجوان یاسر خان 12 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے دوسرا شکار کرتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔

 


حیدر علی نے 21 گیندوں پر 19رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی وکٹ حاصل کر لی۔ 77 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد حسین طلعت کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

 

حسین نے صرف 29 گیندوں پر چو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر جیمز فالکنر نے انہیں چلتا کر کے چوتھی کامیابی حاصل کی۔

 

شرفین ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے لیکن دوسرے اینڈ سے شعیب ملک نے بہترین کھییل کا سلسلہ جاری رکھا اور میچ کے 19ویں اوور میں جیمز فالکنر کو دو چھکے لگا کر میچ کا پانسہ زلمی کے حق میں پلٹ دیا۔

 

زلمی نے دو گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ 

 

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب احسن علی اور پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے وِل اسمیڈ نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے۔

 

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔ انگلینڈ سے آئے اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 11ویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کی سنچری بھی مکمل کرا دی۔ دوسرے اوپنر احسن خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر عثمان قادر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے تاہم آؤٹ ہونے سے قبل 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے ہیں۔

 

ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے عثمان قادر کی دوسری وکٹ بن گئے۔ افتخار احمد کچھ خاص نہ کر سکے اور 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

نوجوان اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 97رنز کی اننگز کھیلی لیکن اننگز کی آخری گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔

 

تبصرے بند ہیں.