آئی سی سی نے برینڈن ٹیلر پر پابندی عائد کر دی

19

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے وکٹ کیپر برینڈن ٹیلر پر پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زمبابوے کے برینڈن ٹیلرپر تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ برینڈن ٹیلرنے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کے 4 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

برینڈن ٹیلر پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی بھی خلاف ورزی کا چارج لگایا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور وہ 28 جولائی 2025 کے بعد کرکٹ کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برینڈن ٹیلر نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھاکہ 2019 میں انہیں بھارتی بکیز نے فکسنگ کیلئے مجبور کیا۔

انہوں نے بتایا تھاکہ بھارتی بکیز نے بھارت بلا کر کوکین کا نشہ کرایا، نشہ کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کیا۔

برینڈن ٹیلر کا کہنا تھاکہ ویڈیو ریلیز کرنے کی دھمکی دی گئی اس لیے بکیز کی بات ماننا پڑی، بھارتی بکیز نےاسپاٹ فکسنگ کے عوض 15 ہزار ڈالرز دیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.