سونے کی قیمت میں آج پھر 450 روپے کمی

32

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت آج بھی 450 روپے کم ہوئی ہے اور ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کا بھاؤ 450 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 28 ڈالر کم ہوکر 1784 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز 24 قیراط کے سونے کا بھاؤ550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 472 روپے کم ہو کر 108539 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 33 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.