راولپنڈی: امن دشمنوں نے ایک بار پھر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 10 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10جوان شہید ہوئے اور جوانوں نے ایک دہشتگرد کو بھی جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے اور ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔ ارض پاک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
رواں ماہ 18 جنوری کو امن دشمنوں نے بنوں جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جوان سرفراز علی شہید ہو گیا تھا ۔ میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 ملک دشمن گرفتار کرلئے گئے جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے دہشتگردوں نے بنوں جانی خیل میں فوجی چوکی پر حملہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی سرفرازعلی شہید ہو گئے تھے اور ان کا تعلق وہاڑی سے تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں آپریشن میں 2 ملک دشمن گرفتار کر لئے گئے جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک، ڈی آئی خان اور کوٹ کلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین کو گرفتار کیا گیا تھا اور دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.