سیاحوں کے لیے نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جائیں، وزیراعظم

16

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو دیگر مقامات کی جانب بھیجنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا، معاون خصوصی کو نئے سیاحتی مقامات بنانے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیر اعظم سے معاون خصوصی سیاحت اعظم جلیل نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی برائے سیاحت اعظم جلیل کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیے نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جائیں۔

 

یہ فیصلہ مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو دیگر مقامات کی جانب بھیجنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سیاح سردیوں کے موسم میں مصروف سیاحتی مقامات کی بجائے دوسرے مقامات کا بھی دورہ کریں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ خوب صورتی پائی جاتی ہے، سیاحتی مقامات پر سہولیات کو بڑھا کر اس خوب صورتی سے فائدہ اٹھائیں، اور خوب صورت مقامات پر انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جائے۔

 

وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو بطور سیاحتی مرکز فعال بنانے کا بھی حکم دیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی مہمانوں کے لیے ایسے مقامات کو بہتر بنایا جائے۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں انھوں نے ہدایت کی کہ نئے سیاحتی مقامات کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مدد لی جائے۔

 

تبصرے بند ہیں.