فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی

62

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کا بھاؤ550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 472 روپے کم ہو کر 108539 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 33 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 150 روپے تولہ ہو گئی تھی ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 11 روپے تھی۔

تبصرے بند ہیں.