حیدر علی نے کورونا سے صحت یاب ہو کر سکواڈ جوائن کر لیا

5

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر سکواڈ جوائن کرلیا ہے اور پریکٹس سیشن میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیدر علی نے پشاور زلمی کا سکواڈ جوائن کر نے کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی خود کو مکمل فٹ محسوس کر رہے ہیں اور پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
دوسری جانب کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور غیر ملکی کھلاڑی جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس پر دونوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے، دونوں کھلاڑی آج ملتان سلطانز کیخلاف شیڈول میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جس کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی میں کھیلے جائیں گے اور دوسرے مرحلے کے میچز 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.