کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بعد مزید دو کھلاڑی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور آ ج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جنہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے اور دونوں کھلاڑی آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد افریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث انہوں نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا ہے جہاں وہ 7 روز تک رہیں گے۔
یاد رہے کہ کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر کے معروف کرکٹرز کیساتھ ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.