ڈرامہ پری زاد کا وائرل سین، اداکارہ یمنیٰ زیدی ناخوش

880

لاہور: ڈرامہ سیریل پری زاد  اپنی کہانی اور اداکاروں کی بہترین اداکاری  کے سبب مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے،  مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر  اور یمنیٰ زیدی کی باکمال اداکاری نے ٖڈرامے کو مزید چار چاند لگا دئیے ہیں۔تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کے ایک سین سے ناخوش نظر آتی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یمنی زیدی حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام جی سرکار میں میزبان نعمان اعجاز سے بات کرتے ہوئے  ڈرامے کی مقبولیت  اور ناظرین کی طرف سے ملنے والی داد پر بات کی۔تاہم   ڈرامے کے ایک سین سے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یوں توسین کو لوگوں نےبے حد پسند کیا تاہم  وہ اس کو مزید بہتر نبھا سکتی تھیں۔

 

خیال رہے کہ ڈرامہ میں ایک سین کے دوران پری زاد کے ساتھ آر جے اینی موجود ہیں اور  انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ دیکھ نہیں سکتیں، دونوں اداکاروں کی کمال اداکاری کی بدولت یہ سین دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور  مداح  دونوں اداکاروں کی پرفارمنس سے حیران رہ گئے۔ تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اس سین میں کمی محسوس ہوئی اور انہوں نے کہا کہ وہ بہتر انداز میں کر سکتی تھیں لیکن جو بھی کیا لوگوں نے بہت سراہا۔

 

واضح رہے کہ اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ یمنی زیدی اس سے پہلے بھی  راہ دل میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.