کورونا کے وار جاری، مزید 25 اموات 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

6

 

اسلام آباد: پاکستان میں مہلک وائرس کے وار جاری ہیں، مزید 25 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار162ہو گئی۔جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران  ملک بھرمیں63 ہزار272کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جن میں 7ہزار539  نئے کیسزرپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح11.91فیصد رہی،  این سی او سی  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ 93ہزار887 ہو گئی جبکہ  کورونا سے متاثر ہ  ایک ہزار 240مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد راولپنڈی  میں مزید 15تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کردئیے گئے۔ جبکہ  پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث خیبر گرلز میڈیکل کالج سمیت 5 تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.