مہاتیر محمد کی طبیعت میں بہتری آ گئی، بیٹی مرینا

13

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت میں بہتری آ گئی ہے۔ 

 

مہاتیر محمد کی بیٹی مرینا مہاتیر کا کہنا ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پر مہاتیر محمد کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔مہاتیر محمد کو گذشتہ ہفتے اسپتال کے امراضِ قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، 8 جنوری کو مہاتیر محمد نے الیکٹو میڈیکل پروسیجر کروایا تھا۔

خیال رہے کہ 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

مہاتیر محمد 1981 سے 2003 ملائیشیا کے چوتھے وزیراعظم رہے۔ اس کے بعد اتحادی حکومت میں وہ 2018 سے 2020 تک ملک کے ساتویں وزیراعظم بنے۔ ان کے اقتدار کا کُل عرصہ 24 برس کے لگ بھگ ہے جس میں انہوں نے ملائیشیا کو خطے کی ایک اہم معیشت بنایا۔

 

یادرہے وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرمہاتیر محمد  کے بہت بڑے مداح ہیں، انھوں نے اپنی تقاریر میں ’ملائیشین ماڈل‘ کا ذکر بھی کیا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد سے عمران خان دو دفعہ دورہ ملائیشیا  کر چکے ہیں جبکہ ایک دفعہ فروری 2020 میں اور اس سے قبل 20 سے 21نومبر 2018 کے دوران ملائیشیا کا 2 روزہ دورہ کر چکے ہیں۔

 

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد بھی 21 سے 23 مارچ 2019ء کے دوران پاکستان آ چکے ہیں جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی بھی تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.