کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل پریکٹس کیوں نہیں کر رہے؟ وجہ سامنے آ گئی

53

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں تاہم پشاور زلمی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں بھی کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی کورونا وائرس شکار ہوئے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شاہد خان آفریدی کی انجری اور ان کی سالی کے انتقال کے باعث دھچکا لگا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جارح مزاج بلے باز ابتدائی میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل بھی چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم ٹیم کے مالک ندیم عمر پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور لیگ میں ان ایکشن ہوں گے لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ عمر اکمل نے ابھی تک ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔ 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کا کورونا وائرس کے تازہ ترین ٹیسٹ کی رپورٹ تو منفی آئی ہے مگر مڈل آرڈر بلے باز طبیعت میں زیادہ بہتری محسوس نہیں کر رہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا البتہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل ایک ، دو روز میں مکمل صحت یاب ہو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.