اُڑنے والی کار کا خواب حقیقت بن گیا۔پہلی پرواز کہاں کن دو شہروں میں ہو گی ؟

89

سلواکیہ :بچپن میں سنا کرتے تھے کہ اُڑنے والی کار آگئی ،فلموں میں دیکھا بھی کہ اُڑنے والی کاریں کیسے چلا کریں گی لیکن اب یہ فلمیں اور خواب حقیقت بن کر ہمارے سامنے آ رہی ہیں ۔

سلوواکیہ کی کمپنی کا پیرس اور لندن کے درمیان سفر کے آغاز کا منصوبہ منظر عام پر آگیا ،یہ  اُڑنے والی کار 2 منٹ 15 سیکنڈ میں طیارے میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

اڑنے والی کاریں بنانے والی سلوواکیہ کی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ پیرس اور لندن کے درمیان سفر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،کلائن ویژن نامی اس کمپنی نے یہ اعلان اپنی اڑنے والی کار کو یورپی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے پرواز کے لیے موزوں ہونے کی سند ملنے کے بعد کیا ہے۔

کمپنی کی بنائی گئی یہ اڑنے والی کار دو منٹ اور 15 سیکنڈ میں کار سے طیارے میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فضا میں بلند ہونے کے بعد سو میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار کے ساتھ پرواز کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لندن اور پیرس کے درمیان 340 کلومیٹر کا فاصلہ صرف دو گھنٹے میں طے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.