روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

84

ماسکو :روس اور چین نے خطے کی بدلتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پر امن سمندر دو ہزار بائیس کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں شروع کردیں ۔مشترکہ مشقوں میں حربی سرگرمیوں  میں حصہ لیاگیا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے  کہ مشق کے دوران روسی بحری جہازوں نے چینی بحریہ کے ساتھ ملکرحربی سرگرمیوں اورتلاشی کی کارروائیوں میں حصہ لیا، چینی وزارت دفاع کے مطابق، مشقوں کے دوران  چینی  اورروسی بحری بیڑے نے تربیتی کورسز کی مشقیں کیں ۔

روسی وزار ت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روس اورچین نے بحیرہ عرب میں پرامن سمندر دوہزاربائیس کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں شروع کردی ہیں ،جن میں مشترکہ مشق، ہائی جیک کیے گئے جہازوں کو بچانا اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمی اہلکاروں کو نقل و حمل کی کارروائی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.