اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپتال میں زیر علاج ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ‘میری دعائیں اور نیک تمنائیں میرے دوست ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ ہیں، میں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔’
My prayers and good wishes go to my friend Dr Mahathir Mohamad for his speedy recovery.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 26, 2022
خیال رہے کہ 96 سالہ سابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزشتہ دنوں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صحت میں بہتری آ ئی ہےاور اب بولنے کے قابل ہیں اور اب ان کی حالت بھی پہلے سے بہتر ہے ۔
یاد رہے کہ مہاتیر محمد ملائشیا کے کامیاب ترین اور طویل عرصہ (تقریباً 24 سال تک)وزیر اعظم رہے اور ملائشیا کو مضبوط بنانے میں ان کا پالیسیوں کا اہم کردار ہے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شمار وزیر اعظم عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے ، وہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.