اللہ کی شان ہے،ن لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کو کرپٹ کہیں: فواد چوہدری

8

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہےکرونا سے نبٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہےایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔ اللہ کی شان ہے کہ نون لگ اور فضل الرحمنٰ عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں،  آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے  ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں Rule Of Law میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد ٹرانسپرنسی رپورٹ پر  ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا  کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں فنانشل کرپشن نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے سکور کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیچے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کابینہ میں بات چیت ہوئی ہے اور ابھی پوری رپورٹ پبلش نہیں ہوئی جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مختلف کرائیٹیئریا ہے اور فنانشل کرپشن نہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے سکور کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیچے کیا ہے اور اکانومسٹ کی ریکنکنگ کو چیک کیا جائے جبکہ پاکستان میں کون چیک کرتا ہے، رول آف لا پرکوئی شبہ نہیں اس حوالے سے بہت کام کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں امیر اورغریب لوگوں کے لیے الگ، الگ قانون ہے جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں فنانشل کرپشن شامل نہیں، کریمنل جسٹس ریفارمزسے مقدمات کونمٹانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.