وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہار افسوس

16

اسلام آباد: بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

 

یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.