اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں ۔
وزیر اعظم نے کابینہ اجلا س میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں موثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں،کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہراور غیر ضروری التواکے بہانے بنا رہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.