وزیر اعظم عمران خان کے ممکنہ دورہ چین کی تفصیلات سامنے آگئیں

24

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے ممکنہ دورہ چین کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں وزیر اعظم کے ہمراہ 5 وزرا بھی چین جائینگے ،وزیر اعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا 5 اہم ترین وزرا کے ہمراہ چین کا اہم دورہ متوقع ہے، وزیر اعظم نے ممکنہ دورے سے قبل ان تمام وزرا کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے متعلق احتیاط برتیں۔

وزیر اعظم نے وزرا کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں، وزیراعظم  نے ہدایت کی کہ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

تبصرے بند ہیں.