پنجاب حکومت کو جھٹکا، راوی ریور اربن پراجیکٹ کالعدم قرار

95

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے راوی ریور اربن پراجیکٹ کےخلاف درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت  نے اپنے ریمارکس میں کہا ماسٹر پلان کے بغیربنائی گئی سکیمیں غیرقانونی ہیں ۔عدالت نے سیکشن چار کےتحت زمین کاحصول غیرقانونی قرار دے دیا۔ زرعی زمینوں کا حصول قانونی طریقہ کار کےتحت ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  ترمیمی آرڈیننس آئین کےآرٹیکل 120کےخلاف ہے۔ عدالت نے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔ راوی پراجیکٹ میں ماحولیاتی قوانین کو نظرانداز کیا گیا۔

 

فیصلے کے مطابق راوی پراجیکٹ کے لئے قرضے غیرقانونی طریقہ سے حاصل کئے گئے۔ عدالت نے اس منصوبے کے لیے ماحولیاتی معیار ایک ماہ میں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.