یونان میں مسلسل برفباری اور شدید سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

140

 

ایتھنز: یونان میں مسلسل برفباری اور شدید سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،شدید برفباری  کی وجہ سے حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں سردی کا  برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

 

ایتھنز کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک برفباری جاری رہےگی۔

 

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں بھی شدید برفباری سےفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا، جس کے باعث کئی پروازیں معطل ہو گئیں۔ استنبول ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کےباعث پروازیں عارضی طور پر روکی گئی ہیں جو  تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔

 

شدید برفباری کے باعث  ترکی  کے کچھ حصوں میں اسکول بھی بندہیں، ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی   کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.