عثمان خالد بٹ کو خاتون بنا کر تصویر ڈیٹنگ ویب پر اپلوڈ کر دی گئی

29

کراچی: اداکار خالد عثمان بٹ کی تصویر کو خاتون ورژن میں تبدیل کر کے ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے اس کی نشاندہی کی گئی۔ صارف نے ڈیٹنگ ویب سائٹ ’بمبل‘ پر اداکار کی ایڈٹ شدہ تصویر کا اسکرین شارٹ ٹوئٹ کیا جس میں اداکار سے مشابہت رکھنے والی خاتون کو پلے کارڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اسکرین شارٹ کے مطابق جیون ساتھی تلاش کرنے والی ویب سائٹ ’بمبل‘ پر عثمان خالد بٹ کی تصویر کو 24 سالہ عمیرہ نامی صارف کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا ہے۔

صارف کے ٹوئٹ پر عثمان خالد بٹ نے بھی ردِ عمل دیا ہے۔ اداکار نے اسکرین شاٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس تصویر سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوئی مگر میں اپنی ہمشکل دکھنے والی کزن کے لیے فکر مند ہوں۔

تبصرے بند ہیں.