سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

14

کراچی: سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1838 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126350 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108325روپے ہو گئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے بند ہیں.