نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی حسنین شاہ جاں بحق

39

لاہور: لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد نے صحافی حسنین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر کار سوار کو گولیاں مار کر ملزمان فرار ہو گئے۔ گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ کار سوار موقع پر دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شملہ پہاڑی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی حکم دیا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.