شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

24

 

دبئی : پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور اعزاز ۔آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔

 

 

آئی سی سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نے 2021 کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر جیت لی ہے۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال 36 انٹرنیشنل میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں لینا ہے۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں جبکہ مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

 

ایوارڈ جیتنے پر شاہ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ 2021 میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ۔ کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دو۔ 2021 اچھا گزرا ۔ کوشش ہوگی آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

 

واضح رہے کہ  2021 میں پاکستان نے مجموعی طور پر پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اعزاز ملا ہے۔ بابراعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر اور فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.