وزیراعظم دھمکیوں کے ذریعے کس کو پیغام دے رہے ہیں؟ شیری رحمان

126

 

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم دھمکیوں کے ذریعے کس کو پیغام دینا چاہ رہے ہیں؟ آپ کی حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہو چکی ہے۔ آپ اپنی نااہلی، ناکامیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے گھر جائیں گے ۔

 

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم کا لہجا اور الفاظ آج بھی کنٹینر سیاست والے ہیں  حکومت کنٹینر سے آخر کب اترے گی؟3 سال کی حکمرانی کے بعد لوگ آپ سے کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔

 

انہوں نے کہاکہ آپ کی سیاست کا محور اپوزیشن جماعتیں ہیں، کارکردگی یا عوام نہیں ‏جمہوری اور سیاسی لوگ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر اس طرح کی دھمکیاں نہیں دیتے۔ آپ کو شاید ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ آپ ملک کے وزیراعظم اور  پارلیمان کے قائد ایوان ہیں ۔ آپ کوئی ڈکٹیٹرپر نہیں ۔

 

شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں رکھ کر بھی آپ ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کر سکے ۔ آپ کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ پر مبنی تھے آپ کی حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہو چکی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ عوام کو کہہ رہے ہیں کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں ۔ اب لوگوں کو مزید جھوٹ نہیں برداشت ہوں گے۔ عوام آپ کو مسترد کر رہی ہے آپ اپنی نااہلی، ناکامیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے گھر جائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.