ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کا بہت دکھ ہے: شاہین آفریدی

17

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءکے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا بہت دکھ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آسٹریلین بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں حسن علی کی کوئی غلطی نہیں تھی اور مجھے اس کے بعد لگاتار تین چھکے نہیں کھانے چاہئے تھے۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے شاہد خان آفریدی سے ٹپس لی تھیں جن کا بہت فائدہ ہوا۔ 
پی ایس ایل میں قیادت کی ذمہ داری ملنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی کا دباؤ ہو گا مگر مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داری دی گئی اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ 
کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ کرکٹ میں آگے بڑھنے کیلئے لاہور قلندرز نے مجھے پلیٹ فارم فراہم کیا اور پاکستان میں کرکٹ کیلئے جو کچھ لاہور قلندرز والے کر رہے ہیں، وہ کوئی اور نہیں کر رہا، امید ہے کہ مزید نوجوان کھلاڑی اس پلیٹ فارم سے آگے آئیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.