لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ٹریک آج ریلیز نہیں کیا جا سکا اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب یہ کل ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ٹریک آج ریلیز ہونا تھا جس کیلئے شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر تھے تاہم اب انہیں مزید انتظار کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل 7 کا آفیشل ٹریک ریلیز کرنے کیلئے آج دوپہر دو بجے کا وقت دیا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث یہ ریلیز نہیں ہو سکا اور پی ایس ایل انتظامیہ نے اس کی نئی تاریخ دیدی ہے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅٹ سے جاری کی گئی پوسٹ میں عاطف اسلم کے نئے گانے ’سجن دسنا‘ کے تعریف کی گئی اور اس کیساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ پی ایس ایل کا آفیشل ٹریک کل ریلیز کیا جائے گا۔
Good shot @CokeStudio ?? #SajanDasNa ka #LevelHai.
This song is LIT ?
Ab wait for the #HBLPSL7 Anthem. Kal aa raha hai! #CokeStudio14 https://t.co/uQ5GLN5zL2— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 23, 2022
تبصرے بند ہیں.