محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار

57

 

دبئی: پاکستان کے لیے بڑا اعزاز،  محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹرآف دی ایئرایوارڈ جیت لیا.

 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے سال  2021میں شاندارپرفارمنس کےاعتراف میں محمدرضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار  دیا۔

 

محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 73.66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے۔جبکہ وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  کی جانب سے  بھی محمد رضوان کو آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر  کا اعزاز اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی گئی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.