وزیر اعظم عمران خان نے لاہورمعرکہ فتح کرنے کیلئے حما داظہر کو میدان میں اُتار دیا 

29

لاہور:وزیر اعظم نے میئر لاہور کیلئے حماد اظہر کے نام پر رضامندی ظاہر کر دی ،حماد اظہرکو   بطور میئر لاہور میدان میں اتارنے کی منظوری  دے دی  گئی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حماد اظہر کے نام کا باضابطہ اعلان تنظیم سازی مکمل ہونے کےبعد کیا جائیگا ،پی ٹی آئی کی جانب سے حماد اظہر کوبطور میئر لاہور نامزد کرنے کی خبر نیو نیوز نے 13 دسمبر کو دی تھی ۔

دوسری جانب ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے پنجاب میں تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن سے قبل ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرے گی ،پارٹی اتفاق رائے سے منتخب پارٹی امیدواروں کےساتھ بلدیاتی میدان میں اترے گی ۔

تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس پارٹی کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا جس میں گورنر چوہدری سرور ،وفاقی وزیر شفقت محمود ،صوبائی وزیر محمود الرشید ،سبطین خان ،وزیر مملکت فرخ حبیب ،صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد ،خیال کاسترو ،یاسر ہمایوں اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری بھر پور انداز سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،لاہور سمیت تمام شہروں میں مضبوط بلدیاتی امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ۔

اجلاس میں جہاں بلدیاتی الیکشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.