محکمہ موسمیا ت نے ایک دفعہ پھر خبردار کر دیا ،ایمرجنسی کہاں نافذ کی گئی ؟

50

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ایک دفعہ پھر عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری،گلیات سمیت شمالی علاقہ جات میں برفباری کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

 

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور برفباری نے نئے اسپیل نے رنگ جما دیا ،پنجاب ،خیبر اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ،گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر سفیدی چھاگئی ۔

 

ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں آسمان سے روئی کے گالے گرے ،آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ موسم مزید ایسے ہی رہے گا ،دوسری جانب پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کی بھی توقع ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

تبصرے بند ہیں.