اسلام آباد:عالمی وبا نے جہاں پوری دنیامیں ایک دفعہ پھر تباہی ،خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے وہیں پاکستان میں بھی عالمی وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،پاکستان میں صرف آج ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پاکستان میں کیسز بڑھنے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے نئی پابندیوں کا نفاذ کر دیا جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو ہی مساجد میں داخلہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہو گا ۔
این سی او سی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد بازاروں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا رہا ہے ،این سی اوسی کے اجلاس میں ملک بھر میں بیماریوں کی موجودہ صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
واضح رہے اس وقت پاکستان میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی،دن بدن اموات بڑھنے لگیں، ایک روز میں پاکستان میں کورونا کے ریکارڈ کیسز بھی سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک روز میں مزید 23 مریض کورونا سے لڑتے لڑتے جان گنوابیٹھے،جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار65ہو گئی۔
این سی او سی کی طرف سے جاری رپورٹ59 ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں7ہزار678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 53ہزار479 ہو گئی۔جبکہ کورونا سے متاثر ہ 961مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.