پی ٹی آئی کا تین سالہ دور،11لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

10

 

اسلام آباد: پی ٹی  آئی  کے تین سالہ دور حکومت میں  بیرون ملک سے پاکستان میں نوکریوں کیلئے آنے کی بجائے 11لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت  جانے والے پاکستانیو ں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

 

وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے پیش کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد  پاکستانی گئے،یو اے ای میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ، اومان میں 77ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے، قطر میں 64 ہزار سے زائد ،بحرین میں 19 ہزار سے زائد ،ملائشیا میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے  گئے  جبکہ عراق میں 6ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.