لاہور : لاہور میں نیو انارکلی پان منڈی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے دہشت گردوں کا پتا چل گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ دہشت گرد بینک کے قریب ایک بیگ رکھ کر جاتے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خاکے تیار کرلیے ہیں اور تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دی ہیں۔
دوسری طرف فرانزک اور سی ٹی ڈی ایکسپرٹس نے جائے وقوعہ سے تمام ممکنہ شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ جائے وقوعہ کو ابھی تک عام افراد کے لئے بند رکھا گیا ہے۔تباہ شدہ 5 موٹرسائیکلیں اور ایک سائیکل تاحال موجود ہے ۔دھماکہ کے اطراف میں موجود دکانیں بھی سیل کر رکھی ہیں ۔تمام راستے بند ہیں۔ سی ٹی ڈی میں انارکلی دھماکہ کا مقدمہ درج ہے۔
تبصرے بند ہیں.