پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا جنید صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دینے کی خبروں پر ردِ عمل آگیا۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کو مہنگی ترین کار شادی پر تٖحفہ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز کارتحفے میں دی جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہونے والی مہنگی ترین گاڑی ہے۔تاہم مریم نواز نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
This blatant lie is all over social media. It is disappointing how reputed accounts propagate fake news without verification. pic.twitter.com/C6hYnelhGJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 20, 2022
لیگی نائب صدر نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی اِن خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح بغیر تصدیق کے مستند اکاؤنٹس جعلی خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح لندن میں گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.