تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

55

لاہور :مسلسل4 بار (ایم پی اے )منتخب ہونے والےپی ٹی آئی رکن نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی،مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا ،اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے ،نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں ذمہ داریاں دی جائینگی ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ق بھر پور انداز سے میدان میں اترے گی،کیونکہ بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے متعلقہ ایشوز پر ٹھوس تجاویز سامنے لاکر عمل کرنا چاہے۔

تبصرے بند ہیں.