متوسط  طبقے کے لیے گاڑی خریدنا ایک خواب بن گیا

76

 

لاہور: پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا  جس کے بعد متوسط طبقے کیلئے نئی گاڑی خریدنا بھی ایک خواب بن کر رہ گیا۔

سوزوکی کی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں 29 ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔آلٹو وی ایکس 32 ہزار روپے اضافے کے بعد 13 لاکھ 6 ہزار کی ہوگی۔کلٹس اے جی ایس 22 لاکھ 72 ہزار سے بڑھ کر 24 لاکھ 22 ہزار روپے کی ہوگئی۔ویگن آر اے جی ایس 20 لاکھ چوبیس ہزار سے بڑھ کر اکیس لاکھ 58 ہزار روپے کی ہوگئی۔

قبل ازیں پاک  سوزوکی موٹرز کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنا کر  قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.