پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑی منتخب کر لئے

88

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ایونٹ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر عامر خان کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر آرش علی خان کو سکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کے ابتدائی تین میچز کیلئے بلے باز ہیری بروک کی جگہ باؤلر میتھیو پوٹس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ان دونوں کھلاڑیوں کے بطور متبادل کھلاڑی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور سمیر کھوسہ بھی اس میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہو گا اور 7 فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.