ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

97

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2022 ان کا آخری ٹینس سیزن ہو گا ۔ میری ریکوری طویل ہو رہی ہے اور گھٹنے تکلیف دے رہے ہیں اور تین سالہ بیٹے کا بھی خیال رکھنا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے کھیلنے کا شوق ہے جس کی وجہ سے میں آج تک کھیلتی آ رہی ہوں تاہم اب میرا شوق ماند پڑتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی اور میں ان ماوں کے لیے مثال بننا چاہتی تھی جو بچوں کے بعد اپنا کیریئر جاری نہیں رکھتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ٹینس کو لے کر بہت خوشگوار یادیں ہیں، میرا سفر بہت شاندار رہا۔

تبصرے بند ہیں.