متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کے حملے پر سلامتی کونسل کا جلاس طلب کر لیا 

22

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات  نے ابوظبی پر حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل کااجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔

 

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے ناروے کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے پاس جنوری کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی ہے۔

 

دوسری جانب ، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔

 

ورچوئل اجلاس میں خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری پر بھی بات کی گئی۔

 

واضح رہے گزشتہ روزابوظہبی میں ہونے والے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی بھی پیش کش کی تھی ،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے ایک روز قبل ابوظہبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

 

انہوں نے حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں تین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور انتہا پسند تنظیموں کو شکست دینے کی پیش کش کی۔ اپنے خط میں اسرائیلی وزیراعظم نے لکھا کہ اسرائیل خطے میں جنگ اور انتہا پسندی کے خلاف ہے اور ہم اپنے اتحاد سے مشترکہ دشمن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں۔  نفتالی نے لکھا کہ ’اسرائیل اس جنگ میں ابوظہبی کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کو بھی تیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.