آئی سی سی نے ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا، بابراعظم کپتان

37

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم کو سونپی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر میں ایک بھی بھارتی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی اس کا حصہ ہیں۔

ٹیم کی قیادت بابراعظم کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانیندو ہسارانگا، مستفیض الرحمن اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.