کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری، اعلامیہ جاری

93

 

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری دیدی۔ کورونا کی نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال  کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا۔  این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 20 جنوری سے 31 جنوری2022 تک ہو گا۔

 

10 فیصدتک کورونا شرح والے شہروں میں 300 افراد کو انڈور  تقریبات میں شرکت کی اجازت ہو گی اور 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ جبکہ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 500 تک افراد کیلئے آؤٹ ڈور تقریبات  کی اجازت دی گئی ہے۔مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔شادی تقریبات پر پابندیوں کا اطلاق  22 جنوری سے 15فروری 2022 تک ہو گا۔

تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر طلبا کی  ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ، ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری 2022 سے ہو گا۔

پبلک ٹرانسپورٹ پر کھانا دینے پر مکمل پابندی ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیوں کا اطلاق 20 جنوری سے ہو گا۔  اندرون  ملک فضائی سفر میں بھی کھانا دینے پر مکمل پابندی ہو گی۔جبکہ تجارتی سرگرمیاں  بغیر کسی رکاوٹ کے ایس او پیز کے تحت جاری رہیں گی۔ سرکاری و نجی دفاتر 100 فیصد حاضری کیساتھ کام جاری رکھ سکیں گے۔

این سی او سی کی صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبے حسب ضرورت کورونا مائیکرو اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر سکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں سے متعلق فیصلوں  پر  نظر ثانی 27 جنوری کو کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.