وزیراعظم کا یو اے ای کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ

49

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حوثی باغیوں کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی سول تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد  شیخ محمدبن زیدالنہیان سے ٹیلی فونک  رابطہ کیا اور یو اے ای کیساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اوراس کی سلامتی اورخودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کو مسترد کردیا۔انہوں نے حملوں میں شہریوں کی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی۔

 

خیال رہے کہ دو روز قبل حوثی باغیوں کی طرف سے یواے ای کے دار الحکومت ابوظہبی میں ڈرون حملوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری مارے گئے تھے جبکہ حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ۔  حوثی باغیوں نے ابوظہبی کے علاقے مصفحہ ، ایڈناک سٹوریج ٹینک ابوظہبی اور ابوظہبی ایئرپورٹ کے قریب تین ڈرون حملے کیے ۔

 

تبصرے بند ہیں.