ان وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈال دینے چاہیں ،نو ر عالم بھی چپ نہ رہے ،نیا پنڈورا باکس کھول دیا

51

اسلام آباد:پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے کہا کہ مجھے میدیا کے ذریعے معلوم ہو ا ہے کہ پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں ۔

 

تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بجلی کی نا انصافی ،لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس ایشو پر آواز بلند کی تھی ،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،انہوں نے کہا وہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے چاہیں ۔

 

نورعالم خان کا کہنا تھا انھیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ پرویز خٹک صاحب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ نورعالم نے ٹویٹ میں کہا پہلی بات یہ ہے کہ صرف عمران خان ہی انھیں شوکاز نوٹس جاری کر سکتے ہیں ، دوئم انھوں نے کرپشن اور بجلی کی نا انصافی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے خلاف بات کی تھی ،وہ اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہیں۔

تبصرے بند ہیں.