اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے، محتاط رہنے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

13

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کراچی کمپنی کے پاس دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس سے ہمیں اشارہ ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں، ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہوا بلکہ دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے اور ہمیں ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کا پہلا واقعہ ہے اور ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے جبکہ واقعے میں ملوث دونوں ملزموں کو موٹر سائیکلوں کے ذریعے ٹریس کر کے ان تک پہنچے۔ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کمپنی کے علاقے میں پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ 

تبصرے بند ہیں.