سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت سے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

67

چترال:  چترال سے تعلق رکھنے والے  سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)  کے رہنما  شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہزادہ خالد کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کا روایتی مفلر تحفے میں دے کر خوش آمدید کہا۔پرویز مشرف کی پارٹی کو خیرباد کہنے والے شہزادہ خالد پرویز نے کہا کہ چترال کے لوگ بھٹو ازم کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’پیپلز پارٹی کا بیانیہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے‘۔

 

واضح رہے کہ شہزادہ خالد پرویز سابق ایم این اے اور وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے بھائی شہزادہ افتخار الدین 2013 میں اے پی ایم ایل کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن 2018 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن ہار گئےتھے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پارٹی کے  اہم ارکان نے بھی  ملاقات کی اور انہیں 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے بچانا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے جان چھڑانا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا احتساب کریں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو  آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہوا ہے،  پاکستان کے فیصلے بیرون ملک ہو رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.