این سی او سی کا ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق

117

 

اسلام آباد: این سی او سی کےاجلاس میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا تاہم تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر غور کیا گیا ۔ تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اہم اجلاس دوبارہ ہوگا۔

 

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت چاروں صوبوں کے وزرائےتعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی  کے حکام نےاجلاس میں شرکت کی ۔

 

اجلاس میں ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اورمارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والے علاقوں سمیت  تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا  گیا ۔

 

اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر غور کیا گیا اور تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اہم اجلاس دوبارہ ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.