ہوبارٹ: آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ انگلش ٹیم 271 رنز کے تعاقب میں 124 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
زیک کرالی 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز، سکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اتوار کو ہوبارٹ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسرا ننگز میں 155 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایلیکس کاری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سکاٹ بولانڈ 8، سٹیون سمتھ 27 ، تراوس ہیڈ 8 ، کیمرون گرین 23 ، مچل سٹارک ایک اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انگلش پیسر مارک ووڈ نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل کی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف ملا۔
انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 124رنز پر ڈھیر ہو گئی، زیک کرالی 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ روری برنز 26 ، ڈیوڈ ملان 10 ، کپتان جو روٹ 11 ، بین سٹوکس 5 ، سیم بلنگز ایک، اولی پاپ 5 ، مارک ووڈ 11 ، کرس ووکس 5 اور اولی رابنسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، سکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.