ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

59

اسلام آباد:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ابرآلود رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سر د اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔جبکہ صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔سندھ کے بھی  بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں دھندپڑنے کا امکان ہے۔

 

اتوار کےروز اسلام آباد میں موسم سرد جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  اسلام آباد اور مظفرآباد چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور  9 ، کراچی 15، پشاور 6 ، کوئٹہ 5، گلگت3  اور مری دو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.